0
Tuesday 7 Aug 2018 19:57

پاراچنار، ٹرائبل ڈسٹرکٹ میں سہ روزہ پولیو مہم کا سلسلہ جاری

پاراچنار، ٹرائبل ڈسٹرکٹ میں سہ روزہ پولیو مہم کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پاراچنار ڈاکٹر معین بیگم نے کہا ہے کہ کے پی کے اور ٹرائبل ڈسٹرکٹ میں سہ روزہ پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ پاراچنار سمیت اپرکرم میںS NID نہیں ہو رہی ہے۔ اس علاقے کو ٹائرتھری  TYRE3میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اپر کرم میں محکمہ صحت کی بہتر کارکردگی اور علاقے کے علماء کرام، والدین کے تعاون کے سبب یہ ممکن ہو چکا ہے۔ پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، پورے ضلع میں گھر گھر تک پولیو مہم باآسانی ممکن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری پولیو NID مہم کے دوران 53455 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ ان کے علاوہ  EPI تقریبا تمام علاقے کیٹگری ون میں آچکے ہیں۔ اپر کرم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں پولیو مہم کامیاب رہی، ان کے علاوہ لوئر کرم اور سنٹرل کرم میں سہ روزہ پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معین بیگم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت 1999ء سے پاراچنار سمیت اپر کرم کو پولیو فری زون قرار دے چکا ہے اور پاراچنار اپر کرم میں پولیو کے قطرے پلانا بند کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں 12 روزہ میزل کیمپین چلائی جائے گی، جس کا مقصد بچوں کو خسرہ جیسے موذی مرض سے بچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 743102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش