QR CodeQR Code

کراچی، قربانی کا جانور بھی ٹیکس کے بوجھ تلے دب گیا

7 Aug 2018 22:52

قربانی کے جانور پر شہر کراچی میں داخلے پر ٹیکس، منڈی لے جانے پر بھی ٹیکس، مزید تیسرا ٹیکس ڈی ایم سی ملیر نے لگا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ قربانی کے جانور پر شہر کراچی میں داخلے پر ٹیکس، منڈی لے جانے پر بھی ٹیکس، مزید تیسرا ٹیکس ڈی ایم سی ملیر نے لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں قربانی کے جانور کے داخلے پر ٹیکس، منڈی لے جانے پر ٹیکس، ڈی ایم سی ملیر نے تیسرا ٹیکس بھی لگا دیا، کاٹھور جانور آئیں تو فی گائے 200 اور بکرے پر 120 روپے کی پرچی کٹوانی ہوگی، منڈی میں جانور لے جانا بھی مفت نہیں 1400 فی گائے کے دینے ہونگے اور بکرے پر 800 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکسز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے آگئی اب ڈی ایم سی ملیر بھی، جس نے شہر کے 3 مقامات پر ٹیکس پوائنٹ بنا ڈالے، بینرز بھی لگا دیئے، فی گائے 250 اور بکرے کے 120 روپے مقرر کر دیئے۔ یہی نہیں بلکہ ٹیکس کا بوجھ گھوم گھوم کر عوام پر ہی پڑتا ہے، ٹرانسپورٹرز سے من مانا کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا، نہ کوئی سہولت نہ رعایت، بیوپاریوں کے ٹیکسز کا بوجھ بھی خریدار ہی اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 743140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743140/کراچی-قربانی-کا-جانور-بھی-ٹیکس-کے-بوجھ-تلے-دب-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org