QR CodeQR Code

بھارت مودی سے چھٹکارا چاہتا ہے، راہول گاندھی

8 Aug 2018 09:05

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی صدر کا کہنا تھا کہ مودی حکومت گڈگورننس دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی، سماج کو تقسیم کیا جا رہا ہے، ہر ادارے میں شر پسند عناصر کی بھرتی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی کانگریسی صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک مودی حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے، مودی بدعنوان، وعدے کے منکر ہیں، مودی حکومت گڈگورننس دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی، سماج کو تقسیم کیا جا رہا ہے، معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے، ہر ادارے میں شر پسند عناصر کی بھرتی کی جا رہی ہے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 743173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743173/بھارت-مودی-سے-چھٹکارا-چاہتا-ہے-راہول-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org