QR CodeQR Code

تحریک لبیک اسلام کا 10 اگست سے ہفتہ نظریہ پاکستان منانے کا اعلان

نظریہ پاکستان تسلیم نہ کرنیوالے انڈیا چلے جائیں، اشرف جلالی

8 Aug 2018 09:27

تحریک لبیک اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ قرآن و سنت کی تعلیمات کا ضروری حصہ ہے، اکھنڈ بھارت کی سوچ کا پرچار کرنیوالے پاکستان کی بنیاد پر حملہ کر رہے ہیں، جسے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا، نظریہ پاکستان کیخلاف بولنے والے چینلوں پر پابندی لگائی جائے۔


اسلام ٹائمز، تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص)، تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سوشل میڈیا ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے نظریہ پاکستان کے تحفظ کے بغیر پاکستان کا تحفظ نہیں کیا جا سکتا، نظریہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو انڈیا چلے جانا چاہیے، دو قومی نظریہ قرآن و سنت کی تعلیمات کا ضروری حصہ ہے، اکھنڈ بھارت کی سوچ کا پرچار کرنیوالے پاکستان کی بنیاد پر حملہ کر رہے ہیں، جسے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا، نظریہ پاکستان کیخلاف بولنے والے چینلوں پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظریہ پاکستان کے دشمنوں کا ناطقہ بند کیا جائے، تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) و تحریک لبیک اسلام 10 اگست سے ہفتہ نظریہ پاکستان منائے گی۔
 
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ملک بھر میں نظریہ پاکستان سیمینارز منعقد کیے جائیں گے، 10 اگست کوجمعتہ المبارک کے موقع پر ملک بھر میں "نظریہ پاکستان نظریہ قرآن ہے" کے موضوع پر جمعہ پڑھایا جائے گا، 14 اگست کو ملک بھر میں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا جائے گا، ملک بھر میں مساجد اور مدارس میں مجاہدین تحریک آزادی اور شہداء آزادی کی ارواح کو ایصال ثواب کرنے کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی اور بعد میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی پروگرام کے سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم لاہور میں قرآن خوانی کے بعد پرچم کشائی کی جائے گی، پھر شالامار چوک سے واہگہ بارڈر تک تاریخ ساز لبیک یا رسول اللہ(ص) جشن آزادی مارچ کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 743180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743180/نظریہ-پاکستان-تسلیم-نہ-کرنیوالے-انڈیا-چلے-جائیں-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org