0
Wednesday 8 Aug 2018 18:05

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام تائمز۔ پولیس چیف کراچی مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کی جگہ ڈاکٹر امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ مشتاق مہر سب سے پہلے 2015ء کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے تعینات ہوئے تھے، جبکہ مشتاق مہر کو اگست 2017ء میں دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب انسپٹر جنرل آف پولیس سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے تحت ایس ایس پی کراچی شرقی نعمان صدیقی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 743323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش