QR CodeQR Code

بینک کا نمائندہ بن کر لوگوں کو جعلی فون کالز کی جا رہی ہیں، اسٹیٹ بینک

8 Aug 2018 18:11

جاری اعلامیے کے مطابق عوام جعلی فون کالز کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں، کوائف اور معلومات کے غیر قانونی استعمال پر نقصان کی صورت میں اپنے بینک سے رابطہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو جعلی فون کالز سے ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاتے دار اکاؤنٹ نمبر اور دیگر معلومات کسی کو نہ بتائیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کچھ عناصر اسٹیٹ بینک کا اہلکار بن کر عوام کو جعلی فون کالز کر رہے ہیں اور کھاتے داروں سے شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ نمبرز معلوم کر رہے ہیں، جبکہ کوائف نہ بتانے والوں کو بینک اکاؤنٹس بند یا منجمد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ادارہ کمرشل بینکوں کے صارفین سے براہ راست رابطہ نہیں کرتا، لہٰذا کھاتے دار اکاؤنٹ نمبر اور دیگر معلومات کسی پر ظاہر نہ کریں، عوام جعلی فون کالز کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں، کوائف اور معلومات کے غیر قانونی استعمال پر نقصان کی صورت میں اپنے بینک سے رابطہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 743325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743325/بینک-کا-نمائندہ-بن-کر-لوگوں-کو-جعلی-فون-کالز-کی-جا-رہی-ہیں-اسٹیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org