QR CodeQR Code

عشق مصطفی(ص) پاکستان کے خمیر میں شامل ہے، شیخ ابراہیم

8 Aug 2018 19:12

مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے تمام دنیا کا سفر کیا مگر پاکستان جیسی محبت مجھے کہیں نظر نہیں آئی۔ انہوں نے والہانہ استقبال پر اہل پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امام مسجد قبا نے کہا حجاز مقدس کے بعد پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علما و مشائخ کونسل کی استقبالیہ تقریب میں مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام شیخ ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عشق مصطفی(ص) پاکستان کے خمیر میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام دنیا کا سفر کیا مگر پاکستان جیسی محبت مجھے کہیں نظر نہیں آئی۔ انہوں نے والہانہ استقبال پر اہل پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امام مسجد قبا نے کہا حجاز مقدس کے بعد پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ اس موقع پر متحدہ علما ء و مشائخ کونسل کے سربراہ علامہ منیر احمد نوشاہی نے پاکستان آمد پر معزز مہمان کو ھدیہ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا خاک مدینہ ہماری آنکھوں کا سرمہ ہے، ارض حجاز پاک کیساتھ اہل پاکستان کے دل دھڑکتے ہیں، وہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا مظہر کمال دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر زمین پاکستان کی طرف رخ کر کے سر کار مدینہ (ص) نے دعا فرمائی نیز آپ نے فرمایا اس سمت سے مجھے ٹھنڈی ہوا محسوس ہوتی ہے۔ استقبالیہ تقریب میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 743343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743343/عشق-مصطفی-ص-پاکستان-کے-خمیر-میں-شامل-ہے-شیخ-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org