0
Wednesday 8 Aug 2018 19:26

امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آ جائے، ختم نبوت الائنس پاکستان

امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آ جائے، ختم نبوت الائنس پاکستان
اسلام ٹائمز۔ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سربراہ پیر منور شاہ جماعتی نے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرل ازم کے آگے دیوار بنیں گے، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آ جائے، مسلم حکمران دشمنوں کے آلہ کار نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں، شام، فلسطین، بیت المقدس، برما کے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، مسلم حکمران جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں، ملک پاکستان میں غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر کچھ قوتیں ملکی سیاست میں مداخلت کر رہی ہیں جو کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ سید منور شاہ جماعتی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں حکومت ملک کو دہشتگردی اور تشدد سے آزاد، محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نئی حکومت سابقہ حکومت کے نقش قدم پر نہ چلے اور ختم نبوت کے حوالے سے پورے قوم میں پائے جانے والے خدشات کا ازالہ کیا جائے، عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بد یہی مسائل اور بنیادی عقائد سے تعلق رکھتا ہے جس کو تمام خاص و عام عالم و جاہل مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی جانتے ہیں۔ پیر سید شفیق شاہ اور پیر عبدالخالق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم(ص) آخری نبی ہیں آپ (ص) کے بعد کسی قسم کی نئے نبی کی گنجائش باقی نہیں رہی، اسی پر تمام امت کا 14 سو برس سے اجماع چلا آ رہا ہے، آخر میں علماء مشائخ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ملک میں بننے والی نئی حکومت کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 743349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش