0
Wednesday 8 Aug 2018 22:27

دیامر میں سکولوں پر حملہ گلگت بلتستان کے مستقبل اور خطے کے امن پر منظم حملہ ہے، این ایس ایف

دیامر میں سکولوں پر حملہ گلگت بلتستان کے مستقبل اور خطے کے امن پر منظم حملہ ہے، این ایس ایف
اسلام ٹائمز۔ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک اہم بیان میں ضلع دیامر میں سکولوں کے جلائے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے پر امن مستقبل کے خلاف ایک منظم سازش قرار دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع دیامر اس سارے خطے کی تاریخ میں علم و آگہی کا مرکز رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بین الاقوامی سیاسی مقاصد اور ریاست کے اسٹریٹیجک مفادات کے حصول کی خاطر اس ضلع میں منظم طریقے سے مذہبی جنونیت کو فروغ دینے اور یہاں کی نوجوان نسل کو تعلیم کی نعمت سے دور رکھنے کی سازش کی گئی ہے۔ ضلع دیامر کے عوام بالخصوص طلبہ و نوجوانوں نے اتحاد اور امن دوستی سے ہمیشہ ان بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم اور سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبوں کی لانچنگ کے ساتھ اس خطے کی اہمیت اور دوبالا ہوگئی ہے۔ اس تناظر میں خطے کے عوام ابھی تک کوئی خاطر خواہ فائدہ اٹھاتے نظر نہیں آتے بلکہ آئے روز ایک نئے نقصان اور ایک نئی تباہی کو اپنے گھر کے دروازوں پر کھڑا پاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش