QR CodeQR Code

پاکستان ایران کیساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا خواہش مند ہے، عمران خان

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ ایران کی دعوت

8 Aug 2018 21:30

گذشتہ دنوں‌ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی تھی اور ایرانی صدر کا مبارک باد کا پیغام پہنچایا تھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے، ایران اور سعودی عرب کیلئے تعمیری، مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر حسن روحانی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور الیکشن میں‌ کامیابی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں پاک ایران تعلقات اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان ایران فقط ہمسایے نہیں بلکہ مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کےخواہاں ہیں۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عمران خان نے ایرانی صدر کی دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا خواہش مند ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں‌ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی تھی اور ایرانی صدر کا مبارک باد کا پیغام پہنچایا تھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ اپنی سالمیت کے تحفظ کے لئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے، ایران اور سعودی عرب کے لئے تعمیری، مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 743372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743372/ایرانی-صدر-ڈاکٹر-حسن-روحانی-کا-عمران-خان-کو-ٹیلی-فون-دورہ-ایران-کی-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org