QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال کا انکشاف

8 Aug 2018 22:38

نجی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں پر گواہوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کیس کی گواہ نورین سلطان پر دباؤ ڈالا اور ہراساں کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گواہان کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایس ایچ او گلستان جوہر اور ہیڈمحرر کو معطل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں پر گواہوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کیس کی گواہ نورین سلطان پر دباؤ ڈالا اور ہراساں کیا تھا اور نوٹس ہونے سے قبل ہی پولیس اہلکار نورین سلطان کے گھر پہنچ گئے تھے، جس کی بناء پر ہیڈمحرر اور دیگر اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ نجی بینک کی ملازمہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایس ایچ او گلستان جوہر کو معطل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743379/منی-لانڈرنگ-کیس-میں-سیاسی-اثر-رسوخ-کے-استعمال-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org