QR CodeQR Code

عمران خان اور ان کی کابینہ میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ زیاد ہ دیر چل سکیں، شیخ طارق رشید

8 Aug 2018 23:02

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں دھاندلی کے خلاف احتجاج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اب احتجاج رکے گا نہیں بلکہ ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، سینئر پارٹی رہنما ملک انور علی نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پارٹی قائدین کی کال پر تاریخی احتجاج کریں گے، لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد جانا پڑا یا روزانہ سڑکوں پر آنا پڑا تو لیگی متوالے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، قوم لاڈلے کو لانے کی کھلم کھلا دھاندلی پر جاگ چکی ہے، کیونکہ ان کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، اب دما دم مست قلندر ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں دھاندلی کے خلاف احتجاج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اب احتجاج رکے گا نہیں بلکہ ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلرز، کارکنوں رسالت شیروانی، شیخ ندیم اکبر، قیصر گجر، رانا نعیم، محمد بخش بھٹی، چوہدری اسلم ہمایوں، واصف بٹ، اسلم ڈوگر، قسور بھٹی، زاہد خان، اعجاز فخر، اکبر انصاری، زاہد بشیر قریشی، رانا امجد، روبینہ شاہین، ملک رضوان علی، جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی ودیگر مووجود تھے۔ شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ لاڈلے کو وزیراعظم بنانے کے لئے پارٹی قائدمیاں نواز شریف، مریم نواز ودیگر قائدین کے خلاف بے بنیاد جھوٹے کیسز بنائے گئے اور انہیں پابند سلاسل کیا گیا ہے، لیکن پوری قوم پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نئے پاکستان کے نام پر تبدیلی کا نعرہ لگا کر چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے پرانے پاکستان کو بھی ٹھیک نہ کر پائیں گے، کیونکہ عمران خان اور ان کی کابینہ میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ زیاد ہ دیر چل سکیں، ان کے متوقع وزیرخزانہ نے ابھی سے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سے جھولی پھیلانے کا عندیہ دے دیا ہے، جو کل تک نعرہ لگاتے تھے کہ اب جھولی نہیں پھیلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 743382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743382/عمران-خان-اور-ان-کی-کابینہ-میں-اتنی-اہلیت-نہیں-کہ-وہ-زیاد-ہ-دیر-چل-سکیں-شیخ-طارق-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org