QR CodeQR Code

عمران خان نے ارب پتی محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

9 Aug 2018 01:23

نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے مکمل اثاثہ ہیں جن میں 4 کروڑ نقدی بینک میں ہے اور 87 کنال زرعی اراضی اور 55 کمرشل دکانوں کے مالک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن  محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ محمود خان 1972ء میں سوات کے علاقے مٹہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی جبکہ انہوں نے 2007ء میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں وزیر کھیل رہ چکے ہیں۔

نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے مکمل اثاثہ ہیں جن میں 4 کروڑ نقدی بینک میں ہے اور 87 کنال زرعی اراضی اور 55 کمرشل دکانوں کے مالک ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں اسپیکر کے فرائض انجام دینے والے اسد قیصر، سابق وزیراعلی پرویز خٹک، وزیرتعلیم عاطف خان اور صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تھے تاہم عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک نے نہ صرف ان کی مخالفت کی بلکہ اس حوالے سے خود محمود خان کا نام بھی دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے اب باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 743391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743391/عمران-خان-نے-ارب-پتی-محمود-کو-وزیراعلی-خیبرپختونخوا-نامزد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org