0
Thursday 9 Aug 2018 13:41

پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے اپنی پارٹی وابستگی ظاہر کر دی

پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے اپنی پارٹی وابستگی ظاہر کر دی
اسلام ٹائمز۔ آزاد ارکان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اپنی پارٹی وابستگی ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آج پنجاب اسمبلی کے 3 آزاد منتخب ہونیوالے ارکان نے اپنی پارٹی وابستگی ظاہر کر دی ہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 288 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے امیدوار محسن رضا کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ جھنگ کے حلقہ پی پی 136 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما مولانا معاویہ اعظم نے "راہِ حق پارٹی" میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ راہ حق پارٹی کالعدم سپاہ صحابہ کا ہی سیاسی ونگ ہے جبکہ پی پی 67 سے منتخب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان نے مسلم لیگ (ق) کیساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی ہے۔ تینوں ارکان نے اپنی پارٹی وابستگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔ تینوں ارکان نے کہا ہےکہ ان کی آزاد حیثیت ختم  کرکے انہیں مذکورہ بالا جماعتوں کے ارکان ہی تصور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 743493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش