0
Thursday 9 Aug 2018 14:21

پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی، لیکن اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ہے، اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015ء میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی، لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں، فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں فیصل واوڈا این اے 249 کراچی سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش