QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ کی نجی اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے پر پابندی

9 Aug 2018 14:28

129 والدین کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نجی اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولز میں داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے، لہٰذا غیر قانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی، 129 والدین کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نجی اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولز میں داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے، لہٰذا غیر قانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، نجی اسکولز و دیگر کو 7 ستمبر تک کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 743508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743508/سندھ-ہائیکورٹ-کی-نجی-اسکولوں-فیسوں-میں-5-فیصد-سے-زائد-اضافے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org