0
Thursday 9 Aug 2018 17:10

پولیو سے پاک پاراچنار قبائلی اضلاع ہی نہیں پورے ملک کیلئے ایک مثال ہے

پولیو سے پاک پاراچنار قبائلی اضلاع ہی نہیں پورے ملک کیلئے ایک مثال ہے
قبائلی اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی تاہم اپر کرم میں بہترین کارکردگی کے باعث یہ مہم نہیں چلائی گئی۔ محکمہ انسداد پولیو کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاراچنار میں پولیو وائرس پر بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے اور علاقے میں عام روٹین کی مہم ہی چلائی جاتی ہے۔ نئے قبائلی اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم ہونے کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ پولیو قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کیلئے خصوصی طور پر مزید ایک روزہ مہم چلائی جائے گی۔ حکام کے مطابق قبائلی اضلاع میں 8 لاکھ 25 ہزار 144 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
محکمہ انسداد پولیو پاراچنار کے سربراہ ڈاکٹر محمد مہدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپر کرم میں بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلائے جاتے کیونکہ محکمہ صحت کی بہترین کارکردگی کے باعث علاقے میں ایمرجنسی مہم کی ضرورت نہیں۔ بقول ان کے علاقے میں روٹین کا ای پی آئی پروگرام بہتر انداز میں جاری ہے اور 1992 سے لے کر آج تک علاقے سے پولیو کا ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ علماء، نوجوان اور سماجی کارکنان حصہ لیتے ہیں، (یہی وجہ ہے کہ) لوئر کرم میں تو مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اپر کرم میں اس کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔ پاراچنار کی طرح اگر تمام قبائلی اضلاع میں عوام اور محکمہ صحت کے حکام شانہ بشانہ کام کریں تو نہ صرف پولیو بلکہ دیگر موذی امراض پر بھی قابو پانا ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 743559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش