QR CodeQR Code

عمران خان سے ملیحہ لودھی کی ملاقات سے لاعلم ہیں

نئی حکومت آتے ہی نان کیرئیر سفیر مستعفی تصور ہوںگے، دفتر خارجہ

پاکستان اور روس کے دفاعی تعلقات بڑھ رہے ہیں

9 Aug 2018 17:20

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفرا کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی، 2018ء میں اب تک 1400 سے زائد مرتبہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں، ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ تمام نان کیرئیر تعیناتیاں اور کیڈر کے علاوہ تعینات سفیر نئی حکومت کے آنے کے ساتھ ہی مستعفی تصور ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفرا کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات کا علم دفتر خارجہ کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں اب تک 1400 سے زائد مرتبہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، پڑوسی ملک میں امن کا خواہاں ہے اورمسئلہ افغانستان کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دفاعی تعلقات بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون سے دفاعی معاملات میں فروغ کےلیے کام کریں گے۔ پرامن ہمسائیگی سے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے ساتھ نارروا سلوک جاری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743561/نئی-حکومت-ا-تے-ہی-نان-کیرئیر-سفیر-مستعفی-تصور-ہوںگے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org