QR CodeQR Code

گورنر خیبر پختونخوا نے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

9 Aug 2018 17:35

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا جبکہ نو منتخب ارکان بھی حلف اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا جبکہ نو منتخب ارکان بھی حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن  محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743564/گورنر-خیبر-پختونخوا-نے-اسمبلی-کا-اجلاس-13-اگست-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org