QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے، جہانگیر ترین

9 Aug 2018 18:59

بنی گالہ میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جو شعور دیا آج انتخابات کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عوام کی نظریں اپنے مسائل کے حل اور ملک کی بہتری کے لیے عمران خان پر مرکوز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کا وقت آن پہنچا اب پی ٹی آئی کا دور حقیقی معنوں میں عوامی دور ہوگا، تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیا بھر کے ممالک نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد ہونے کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔ ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسیوں میں بہتری سمیت تعمیرترقی کے سفر کو تقویت ملے گی، جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدے ضرور پورے ہوں گے، بنی گالا میں حلقہ این اے 179 کے نومنتخب ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ اور پی پی262 سے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے عوام کواپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جو شعور دیا آج انتخابات کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عوام کی نظریں اپنے مسائل کے حل اور ملک کی بہتری کے لیے عمران خان پر مرکوز ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یارخان کی پسماندگی بارے بخوبی آگاہ ہیں اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں ایم این ایز وایم پی ایز بھی اپنے حلقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔


خبر کا کوڈ: 743583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743583/جنوبی-پنجاب-کی-محرومیاں-ختم-کرنے-کا-تہیہ-کر-لیا-ہے-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org