QR CodeQR Code

حکومت بنانا سب سے اہم ہے، تلواریں میان میں رکھیں، عمران خان کی فردوس شمیم نقوی کو تنبیہ

9 Aug 2018 20:09

ایم کیو ایم سے اتحاد مجبوری ہے یا نہیں؟ اس بیان کے بارے میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عمران خان نے خاموش رہنے کا کہا ہے اس لئے خاموش رہوں گا۔ صدر پی ٹی آئی کراچی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک کراچی میں ترقی نہیں ہوگی پاکستان میں نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی کو کچھ نہ بولنے کی ہدایت کردی۔ فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی چیئرمین نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حکومت بنانا سب سے اہم ہے، تلواریں میان میں رکھیں۔ ایم کیو ایم سے اتحاد مجبوری ہے یا نہیں؟ اس بیان کے بارے میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عمران خان نے خاموش رہنے کا کہا ہے اس لئے خاموش رہوں گا۔ فردوس شمیم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک کراچی میں ترقی نہیں ہوگی پاکستان میں نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میرے بیان سے مجھے فائدہ ہوا، اتنی شہرت کبھی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ میں 22 سال سے پارٹی میں ہوں کبھی عہدے کی خواہش نہیں کی، کراچی کی ترقی کے لئے جو بھی ساتھ دے گا اس کو خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصولوں پر ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 743589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743589/حکومت-بنانا-سب-سے-اہم-ہے-تلواریں-میان-میں-رکھیں-عمران-خان-کی-فردوس-شمیم-نقوی-کو-تنبیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org