0
Thursday 9 Aug 2018 20:34

سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم، پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات محروم

سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم، پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات محروم
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم میں سیاسی جماعتوں کے دیرینہ کارکن نظر انداز ہوگئے، سندھ کی سابق صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی، شرمیلا فاروقی، پونجو مل بھیل رکن سندھ اسمبلی بننے سے محروم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی اراکین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ہوگئی ہے، جس کے تحت پیپلز پارٹی کو خواتین کی 17 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں حصے میں آئی ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی سینئر خواتین اراکین شرمیلا فاروقی اور سابق صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی اس مرتبہ اسمبلی کی رکن نہیں بن سکیں گی، اس کے علاوہ ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پونجو مل بھیل کے حصے میں بھی اقلیتوں کی مخصوص نشست نہ آسکی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف کو 5، ایم کیو ایم کو 4 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو خواتین کی 2 مخصوص نشستیں حصے میں آئی ہیں، اس کے علاوہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کو اقلیتوں کی ایک ایک نشست بھی حصے میں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 743594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش