0
Thursday 9 Aug 2018 21:30

مسئلہ کشمیر بھارت نواز جماعتوں کی دین ہے، حریت کانفرنس

مسئلہ کشمیر بھارت نواز جماعتوں کی دین ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) نے بھارت کے سپریم کورٹ میں آئین ہند میں درج دفعہ 35 اے کی منسوخی کے حوالے سے دائر کردہ عرضی کے خلاف بےمثال عوامی احتجاج پر نیشنل کانفرنس کی طرف سے اپنی روایتی بھارت نوازی کا ایک بار پھر برملا اظہار کرنے کو عوام کے مجروح جذبات کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق اُڑانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔ حریت کانفرنس (گ) نے مسئلہ کشمیر کو نیشنل کانفرنس سمیت جملہ بھارت نواز جماعتوں کی دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا واضح موقف بھارت کے ساتھ کسی مشروط الحاق کو ردّ کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کا مطالبہ ہے جس کے لئے پوری قوم نے پچھلے ستر برسوں کے دوران مثالی قربانیاں پیش کی ہیں۔

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے بھارتی آئین میں درج دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کو تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں کہا کہ کشمیر کی مقامی بھارت نواز جماعتیں اپنی قوم کا بدترین استحصال کرنے کے لئے اسے شرمناک سیاسی حربوں کے طور استعمال کرتی رہی ہیں۔ ان دفعات کی آئینی صورت کو مسخ کرنے کے لئے سبھی طرح کی بھارت نواز جماعتوں کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ حریت کانفرنس، نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور ریاست کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلٰی عمر عبداللہ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ انہیں 35 اے کے خلاف عوامی احتجاج کی اپیل کرنے میں ہماری طرف سے مسئلہ کشمیر کا حل آئین ہند کے دائرے میں تلاش کرنے کی تُک کیونکر سوجھی، جبکہ آئین ہند کی دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا بنانے کے لئے نیشنل کانفرنس سمیت سبھی ہندنواز جماعتوں کا ماضی داغدار رہ چُکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 743609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش