0
Friday 10 Aug 2018 01:45

مولانا فضل الرحمٰن پاکستان مخالف زبان بول رہے ہیں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمٰن پاکستان مخالف زبان بول رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن ان لوگوں میں سے ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے۔ یوم آزادی نہ منانے کے فضل الرحمٰن کے بیان پر شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان مخالف زبان بول رہے ہیں جبکہ شیخ مجیب الرحمٰن شریف برادران کے ہیرو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی تائید کی تھی دراصل یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے خلاف سازش کی تھی اور یہی ڈان لیکس کے پیروکار ہیں، شریف برادران شیخ مجیب الرحمٰن کو اپنا ہیرو مانتے ہیں مگر یاد رکھیں پوری قوم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر چکی ہے اور 13 اگست کی رات کو لال حویلی کے باہر یوم آزادی بھرپور جشن کےساتھ منایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 743652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش