0
Friday 10 Aug 2018 13:13
صیہونی اخبار کا اعتراف

حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میزائلوں سے بھرے پڑے ہیں، معاریو

حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میزائلوں سے بھرے پڑے ہیں، معاریو
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے عبری زبان میں چھپنے والے اخبار معاریو میں یوسی میلمان نے حزب اللہ کی عظیم طاقت کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی مسائل کے تجزیہ نگار یوسی میلمان نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اگر اسرائیل کی فوجی طاقت اور اس کی مختلف سیکورٹی ڈویژنز کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کم از کم مستقبل نزدیک میں کسی بھی قسم کی لبنان کے خلاف تیسری جنگ کا کوئی احتمال نہیں ہے۔ یوسی میلمان اسرائیلی اخبارات میں لکھنے والا تجزیہ نگار ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غاصب حکومت کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ اس اخبار کے مطابق اس وقت حزب اللہ کے پاس 120,000 ہزار سے زائد میزائل اور گولہ بارود موجود ہے اور کسی بھی جنگ کی صورت میں حزب اللہ ہر روز 700 سے زائد میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


 
اس صیہونی صحافی نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے پاس موجود میزائل میں زیادہ تر گراڈ میزائل (کاٹیوشا) ہیں جو تقریبا 45 کلومیٹر رینج تک فائر کئے جاتے ہیں اور جن کی 10 سے 15 کلو کا وارہیڈ لے جانے کی توانائی ہوتی ہے جبکہ حزب اللہ کے پاس بعض ایسے میزائل بھی ہیں جو اسرائیل کے اندر 200 کلومیٹر تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس صحافی کے بقول اس کی یہ انفارمیشن ایک اہم فوجی اجلاس سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے پاس ایسے میزائل بھی موجود ہیں جو ہر قسم کی رکاوٹ سے عبور کر کے انتہائی اہم ٹھکانوں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش