0
Friday 10 Aug 2018 14:57

عراق نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی مخالفت کر دی

عراق نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی مخالفت کر دی
اسلام ٹائمز۔ عراق کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی مخالفت کر دی ہے۔ عراق کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق اصولی طور پر کسی بھی ملک کے خلاف پابندیوں کا مخالف ہے۔ عراق کے مشکل دور میں ایران نے ہمیشہ اپنے واضح موقف سے ہماری حمایت کی ہے جسکی کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ عراق نے ہمیشہ ایران کے موقف کی حمایت کی ہے جس میں عراق میں دہشت گردوں کی کاروائیوں کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ اس بیان میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ ایران پر پابندیوں کے خلاف دباو بڑھایا جائے۔ عراقی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں عراق اور پورے خطے پر معاشی اور معاشرتی لحاظ سے منفی اثرات ڈالے گی جبکہ ایران ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے۔
خبر کا کوڈ : 743713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش