0
Friday 10 Aug 2018 16:10

کوہاٹ، طالبعلم نے ایف ایس سی میں تیسری پوزیشن پر حاصل ہونیوالی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کر دی

کوہاٹ، طالبعلم نے ایف ایس سی میں تیسری پوزیشن پر حاصل ہونیوالی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کر دی
اسلام ٹائمز۔ ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پر حاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے دیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈریزنگ میں طلباء بھی آگے آگے ہیں، کوہاٹ میں طالبعلم نے تیسری پوزیشن پر حاصل ہونیوالی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں عطیہ کر دی۔ طالبعلم محمد آفاق کو پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن لانے پر 45 ہزار انعامی رقم ملی تھی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 2 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کئے گئے، جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے 827,408,182 (بیاسی کروڑ چوہتر لاکھ آٹھ ہزار ایک سو بیاسی روپے) عطیات جمع کروائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 743735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش