QR CodeQR Code

متحدہ عرب امارات کے حکمران القاعدہ کی ہی نئی شکل ہیں، انصار اللہ

10 Aug 2018 16:45

انصار اللہ یمن کے ترجمان نے کہا ہے کہ محمد بن زید آل نھیان القاعدہ کا اپڈیٹ ورژن ہے۔ ابوظہبی اس دہشت گرد گروہ کا خفیہ کیمپ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی انقلابی جماعت انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور القاعدہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور دنوں مشترکہ طور پر یمن کے خلاف اقدامات انجام دے رہے ہیں جنہیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جنگ اور جارح قوتوں کا دہشت گردوں کے ساتھ اتحاد متحدہ عرب امارات کے القاعدہ کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے ہے۔ یہ ایک دوسرے کو مدد کرنے کے بہانے ہیں۔ محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کا ولیعہد محمد بن زاید آل نھیان القاعدہ راہنماوں کا نیا نسخہ ہے اور اس وقت ابوظہبی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743744/متحدہ-عرب-امارات-کے-حکمران-القاعدہ-کی-ہی-نئی-شکل-ہیں-انصار-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org