QR CodeQR Code

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلہ، پولیس فائرنگ سے شہری زخمی

10 Aug 2018 16:56

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے شہری زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب راہ گیر کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ سرتاج پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں شہری گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے شہری زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب راہ گیر کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ سرتاج پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ رپورٹ ہوا جس میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 743751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743751/کراچی-نارتھ-ناظم-ا-باد-میں-مبینہ-مقابلہ-پولیس-فائرنگ-سے-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org