0
Friday 10 Aug 2018 18:09

پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستانی نیول چیف

پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستانی نیول چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی تعریف بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 743756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب