QR CodeQR Code

پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستانی نیول چیف

10 Aug 2018 18:09


اسلام ٹائمز۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی تعریف بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 743756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743756/پاک-بحریہ-ہر-قسم-کے-خطرات-سے-نمٹنے-کیلئے-تیار-ہے-پاکستانی-نیول-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org