QR CodeQR Code

پشاور، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت خارج

10 Aug 2018 19:00

ملزمان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی جس پر فاضل جج نے دلائل مکمل کرکے ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان داد محمد ولد شیر محمد خان اور محمد اصغر ولد عنایت سکنہ چارپریزہ پشاور پر الزا م ہے کہ انہوں نے کریم اللہ اور فلک نیاز سکنہ ہریانہ پایان سمیت ایک خاتون پر فائرنگ کی جس سے تینوں زخمی ہوئے، بعد میں فلک نیاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ خزانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی جس پر فاضل جج نے دلائل مکمل کرکے ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔


خبر کا کوڈ: 743759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743759/پشاور-قتل-اقدام-اور-دہشت-گردی-کے-الزام-میں-گرفتار-ملزمان-کی-ضمانت-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org