QR CodeQR Code

کینیڈا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

11 Aug 2018 07:01

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرکٹن کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ کینیڈا میں 3 ہفتوں کے دوران اس طرح کھلے عام فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرکٹن کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حملے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے تاہم پولیس نے چھان بین کا عمل شروع کر دیا ہے۔ قبل ازیں پولیس نے شہریوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ مسلح افراد کی گرفتاری تک گھروں سے نہ نکلیں۔ کینیڈا میں 3 ہفتوں کے دوران اس طرح کھلے عام فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 743785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743785/کینیڈا-میں-فائرنگ-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org