QR CodeQR Code

لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کونسلر کو گولی مار کر قتل کر دیا

11 Aug 2018 11:30

ایس پی سٹی بہرام خان کے مطابق علاقہ کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہرو پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے افضل مہرو جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ گجرانوالہ میں سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر کو قتل کردیا۔ ایس پی سٹی بہرام خان کے مطابق علاقہ کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہرو پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے افضل مہرو جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔ فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ میں قتل ہونیوالے پی ٹی آئی کے کونسلر تھے، جنہیں پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے سیاسی رنجش کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 743829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743829/لیگی-کارکنوں-نے-پی-ٹی-آئی-کے-کونسلر-کو-گولی-مار-کر-قتل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org