QR CodeQR Code

دالنبدین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی

11 Aug 2018 15:55

لوچستان کے علاقے چاغی، دالنبدین میں آر سی ڈی شاہراہ پر سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس پر بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں 2 سکیورٹی اہلکار، 2 چینی شہری اور 2 مقامی ملازمین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دالنبدین میں آر سی ڈی شاہراہ پر سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے چاغی، دالنبدین میں آر سی ڈی شاہراہ پر سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس پر بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں 2 سکیورٹی اہلکار، 2 چینی شہری اور 2 مقامی ملازمین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بارودی مواد سے بھری ایک پک اپ گاڑی کو بس کے قریب دھماکے سے اُڑایا گیا۔ واقعے میں بس کو نقصان پہنچا تاہم کسی بھی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملی۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس ملازمین کو لے کر ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ دھماکا ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی  اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سیندک بلوچستان کے ضلع چاغی کا شہر ہے جہاں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ اس علاقے سے چینی ماہرین کی نگرانی میں یہ ذخائر نکالے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 743903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743903/دالنبدین-میں-خودکش-حملہ-چینی-شہریوں-سمیت-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org