0
Saturday 11 Aug 2018 16:01

نندی پور کرپشن کیس، وزارتِ قانون کے حکام ذمہ دار

نندی پور کرپشن کیس، وزارتِ قانون کے حکام ذمہ دار
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کیس میں وزارت قانون کے اعلٰی حکام اور افسران ملوث ہیں۔ نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کیس میں نیب نے سپریم کورٹ میں عبوری رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں حیران کن حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب کی عبوری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نندی پور منصوبہ کا ریکارڈ مل گیا ہے، جس کے مطابق وزارتِ قانون کے اعلیٰ حکام اور افسران کرپشن اور اقدام کرپشن کے مرتکب ہوئے۔ وزارت قانون کی ہی وجہ سے منصوبے پر عملدر آمد میں دو سال کی تاخیر ہوئی۔ وزارت قانون کے حکام اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے بارہا رابطہ کرنے کے باوجود وزارت قانون نے معاملہ پر قانونی رائے نہیں دی۔ وزارت قانون نے 4 مارچ کو وزارت خزانہ اور پانی و بجلی کو منصوبے سے متعلق فیصلوں کا اختیار دیا، تاہم بعد ازاں پیچھے ہٹ گئی، ان اختلافات کے سبب منصوبے کی لاگت 27 ارب تیس کروڑ تک بڑھ گئی، اسکینڈل میں ملوث ملزمان اور گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش