QR CodeQR Code

بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

11 Aug 2018 17:10

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال اور خودکش حملوں میں ہمیشہ مذہبی شدت پسند تنظیمیں لشکر جھنگوی، داعش یا طالبان ملوث رہی ہیں، جبکہ پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ چینی ملازمین پر خودکش حملہ کرنیکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم یعنی بی ایل اے نے قبول کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر استاد اسلم بلوچ کے فرزند ریحان بلوچ نے آج صبح بارود سے بھری گاڑی کو سیندک پروجیکٹ کے چائنیز ملازمین کے بس سے ٹکرا دیا، جس سے دو چائنیز انجینرز زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد ریحان بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چینی انجینئیرز پر ہونے والا حملہ خودکش تھا، جسے بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے رکن ریحان بلوچ نامی نوجوان نے انجام دیا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے بلوچوں کی جانب سے مزاحمتی تحریک جاری ہے، جس میں وقتاً فوقتاً سکیورٹی فورسز اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا شامل ہیں، لیکن یہ مزاحمت ریموٹ کنٹرول بم حملوں یا ٹارگٹ کلنگز تک محدود رہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال اور خودکش حملوں میں ہمیشہ مذہبی شدت پسند تنظیمیں لشکر جھنگوی، داعش یا طالبان ملوث رہی ہیں، جبکہ پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ چینی ملازمین پر خودکش حملہ کرنیکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم یعنی بی ایل اے نے قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 743921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/743921/بلوچ-آزادی-پسند-تنظیم-بی-ایل-اے-نے-خودکش-حملے-کی-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org