0
Saturday 11 Aug 2018 17:43

نوشہرہ، 5 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

نوشہرہ، 5 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پولیس نے 5 سالہ معصوم بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق 9 اگست کی سہ پہر علاقہ مغلکی میں معصوم بچے کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر انہوں نے ملزم کی گرفتاری کیلئے خود آپریشن کا فیصلہ کیا اور خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران گذشتہ شب رات گئے نوشہرہ اور صوابی کے سرحدی علاقے میاں عیسٰی کلے میں ایک چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق اُنہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم رات گئے پنجاب یا کراچی فرار ہونے کی کوشش کرے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد علی نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جسے آج ہفتہ کے روز سول جج/جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو نوشہرہ کے علاقے مغلکی میں شاہد علی ولد صابر علی نے دینی مدرسہ جانے والے پانچ سالہ طالب علم یحیٰی ولد تلاوت شاہ کو زبردستی روک کر ویران مکان میں لے گیا اور معصوم بچے سے زبردستی جنسی درندگی کرتا رہا، بچے کی حالت غیر ہو گئی تو سفاک ملزم فرار ہوگیا جبکہ بچہ نیم بیہوشی کی حالت میں روتا ہوا گھر پہنچا تو گھر اور گاوں میں کہرام مچ گیا۔ واقعے پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور مساجد میں اعلانات کرکے لوگوں کو جمع کیا گیا جس کے بعد انہوں نے ملزم کے گھر کا محاصرہ کرلیا تاہم اسی اثناء میں پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ بچے کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پشاور اور مردان میں بھی بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور ملک بھر میں اسی طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش