0
Saturday 11 Aug 2018 19:08

نئے صوبے کا پلان تیار، تحریک انصاف ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی، زرتاج گل

نئے صوبے کا پلان تیار، تحریک انصاف ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے زرتاج گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی مظلوم اور محروم طبقے کی کامیابی ہے، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں کہ وہ مستقبل میں پاکستان کی داخلہ و خارجی پالیسی اور معاشیات اصلاحات میں کیا تبدیلیاں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پانچ ارب انسانوں کو ملانے والا دنیا کا اہم ترین ایٹمی ملک ہے ہماری مضبوط خارجہ پالیسی ہی وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، خودمختار اور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان ہی اصل میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ جنوبی پنجاب الگ صوبہ پر حکومت سنبھالتے ہی ہنگامی طور پر کام شروع کر دیا جائے گا، جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف ہر صورت بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 743967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش