0
Saturday 11 Aug 2018 21:43

باجوڑ، پی ٹی آئی کا چائے والا ایم این اے کروڑ پتی ہے

باجوڑ، پی ٹی آئی کا چائے والا ایم این اے کروڑ پتی ہے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر باجوڑ سے قومی اسمبلی کی نشست  پر منتخب ہونے والا "چائے والا" گل ظفر کروڑ پتی نکلا ہے۔ چائے بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تمام ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا میں شہرت حاصل کرنے والے گل ظفر کے اثاثوں کی تفصیلات میڈیا نے حاصل کر لی ہیں جن کے مطابق ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ باجوڑ سے نو منتخب رکن اسمبلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ چائے بنا رہے تھے، اس ویڈیو کی وجہ سے ہر کوئی انہیں چائے کی دکان کا مالک سمجھ بیٹھا اور یہ تاثر بہت سے ٹی وی چینلز، فیس بک پیجز اور ٹوئٹر پر پھیل گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں 1 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے، جبکہ وہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے دو گھر اور زرعی زمین کے مالک بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ملکیت میں ایک کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونا جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے جمع ہیں اور ان کے پاس 10 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔
خبر کا کوڈ : 743982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش