0
Saturday 11 Aug 2018 22:57

تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی سے پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران اسماعیل کو صوبہ سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دے دی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر عمران خان اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں، حریف جماعتوں سے کہتا ہوں آپ ایک قدم آگے بڑھائیں ہم دس قدم بڑھائیں گے، جبکہ اسپیکر، وزیراعلیٰ سمیت سندھ اسمبلی کے تمام عہدوں کے چناؤ پر مقابلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عمران اسماعیل ڈیفنس کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم اب گورنر سندھ بننے کی صورت میں انہیں یہ نشست چھوڑنی پڑے گی۔ عمران اسماعیل 1966ء میں کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کنٹونمنٹ پبلک اسکول سے حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ نیشنل کالج سے گریجویشن کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اس سے قبل گورنر پنجاب کیلئے چوہدری سرور کے نام کی بھی منظوری دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 743991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش