0
Saturday 11 Aug 2018 23:08

قیام پاکستان مخالف کانگریسی ملاؤں کی اولاد یوم آزادی منانے سے منع کر رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

قیام پاکستان مخالف کانگریسی ملاؤں کی اولاد یوم آزادی منانے سے منع کر رہی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کانگریسی ملاؤں نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی اور آج ان کی اولاد یوم آزادی منانے سے منع کر رہی ہے، پاکستان ہمارے لئے بہت عظیم نعمت ہے، جشن یوم آزادی منا کر اللہ عزوجل کا شکرانہ ادا کرینگے، پاکستان کی عسکری قوت کے خلاف نفرتیں پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر جشن آزادی کے پروگرامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کا یوم آزادی منانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یوم آزادی نہ منانے جیسے بیان نے عوام کے قومی و ملی جذبات کو مجروح کیا ہے، دہشتگردی کو سپورٹ کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، پاکستان مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی، نتائج تبدیلی اور ہمارے ووٹ بینک کو دھچکا لگانے پر شدید تحفظات ہیں، مگر عسکری قوت کو نشانہ بنانا کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں، اس عمل سے ملک دشمن قوتوں کو آکسیجن ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کیلئے بھی بانیان پاکستان کی اولادیں کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگی۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، پاکستان ہمارے اسلاف کی گرانقدر قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان یوم آزادی پر پرچم کشائی، کیک کٹنگ، سمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 743996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش