QR CodeQR Code

الیکشن کو ہوئے 16 دن ہی گزرے کہ 2023ء کے انتخابات میں بلاول بھٹو کے وزیراعظم ہونیکا دعویٰ سامنے آگیا

11 Aug 2018 23:34

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2023ء میں بھی پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی، بلاول کی ہدایت ہے میرٹ، صاف شفاف کارکردگی ہو تاکہ کوئی شکایت نہ آئے، وزیراعلیٰ، کابینہ اور ہر رکن کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ 2018ء کے عام انتخابات کو ہوئے 16 دن ہی گزرے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے 2023ء کے عام انتخابات میں بلاول بھٹو کے وزیر اعظم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 2023ء میں وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2023ء میں بھی پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی، بلاول کی ہدایت ہے میرٹ، صاف شفاف کارکردگی ہو تاکہ کوئی شکایت نہ آئے، وزیراعلیٰ، کابینہ اور ہر رکن کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے نامزد ارکان کا اعلان کیا، بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ سندھ حکومت کیلئے پالیسی دے دی ہے، مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ، آغا سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی ہونگے، جبکہ ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پر تعمیری تنقید کریں گے، کیونکہ یہ ہمارا آئینی حق ہے، ایم کیو ایم سندھ حکومت میں تب ہی آئیگی، جب سندھ کے بٹوارے کی بات سے دستبردار ہوگی، سندھ کے عوام نے غریب دشمن الائنس جی ڈی اے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 744002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744002/الیکشن-کو-ہوئے-16-دن-ہی-گزرے-کہ-2023ء-کے-انتخابات-میں-بلاول-بھٹو-وزیراعظم-ہونیکا-دعوی-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org