QR CodeQR Code

چلاس میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کا جوابی حملہ

12 Aug 2018 10:18

پولیس کے مطابق شرپسند بٹوگاہ نالہ کے اندر جاکر روپوش ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر کے ہاوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر ہاوس کی سکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کے رہائشی روم کو نشانہ بنایا، دوران فائرنگ گولیاں ڈی سی ہاوس پر بھی جالگیں۔ فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر دلدارملک اور ان کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق شرپسند بٹوگاہ نالہ کے اندر جاکر روپوش ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈی سی ہاوس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ادھر دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی ہاوس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 744031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744031/چلاس-میں-ڈپٹی-کمشنر-کے-گھر-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-پولیس-جوابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org