0
Sunday 12 Aug 2018 11:13

نیکٹا نے اے این پی کے مرکزی رہنما پر حملے کا تھریٹ جاری کر دیا

نیکٹا نے اے این پی کے مرکزی رہنما پر حملے کا تھریٹ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نیکٹا نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم کی جانب سے ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل فرنیٹئر کور اور کمانڈنٹ فرنٹئر کانسٹیبلری پشاور کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سابق تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل کے کمانڈر کامران المعروف آصف نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، جس کیلئے ایک خودکش بمبار کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت حسین آفریدی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے، اس کی عمر 22 سال، قد 5 فٹ، چھوٹی داڑھی اور گھنگریالے بال ہیں۔ مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکش بمبار کو افغانستان کے صوبہ کونڑ میں ٹریننگ دی گئی ہے جو اگلے 2 سے 3 دنوں میں بارڈر پار کر کے اپنے حدف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا۔ مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ افتخار حسین کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور انہیں اپنی حفاظت کی خاطر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز بھی کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 744063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش