0
Sunday 12 Aug 2018 11:23

خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات

خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلافات کی اطلاعات آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے آج اتوار کی شام تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس کیلئے عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اپوزیشن کے اجلاس میں وزیراعلٰی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اے این پی اپنی جماعت سے اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے سوچ و بچار میں مصروف ہے۔ اے این پی کو جے یو آئی (ف) کے متوقع اپوزیشن لیڈر کے نام پر بھی تحفظات ہیں۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ اگر اے این پی اپنا اپوزیشن لیڈر نہ بنا سکی تو پھر جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر سوچ سکتی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے متحدہ اجلاس طلب کرنے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس طلب کر لئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش