0
Sunday 12 Aug 2018 12:06

فیصل آباد، اوباش نوجوان نے پہلی کلاس کی معصوم طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تماشائی

فیصل آباد، اوباش نوجوان نے پہلی کلاس کی معصوم  طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تماشائی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے گاؤں گوجرہ میں اوباش نوجوان نے پہلی کلاس کی معصوم  طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا ہے۔ انتظامیہ اورپولیس تاحال خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 362 ج ب کوریاں کے با اثر نوجوان نے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، بااثر نوجوان کی دیدہ دلیری اور غنڈہ گردی کا یہ عالم تھا کہ وہ تین دن تک نشانہ بننے والی بچی کے والدین کو دھمکاتا رہا تاکہ وہ اس ظلم پر خاموشی اختیار کرلیں اور آواز بلند نہ کریں۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر والدین نے متعلقہ تھانہ سے رابطہ کیا، لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔ متاثرہ بچی کے والد اور اس کے اہل خانہ تاحال سرکاری کارروائی ہونے اور انصاف ملنے کے منتظر ہیں۔ بچی کا والد ایک غریب محنت کش بتایاجاتا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران  کم عمر بچوں و بچیوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم اور زیادتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش