0
Sunday 12 Aug 2018 15:37

پی آئی اے کی ایک اور نااہلی، پرواز درجنوں حاجیوں کو کراچی میں چھوڑ کر سعودی عرب روانہ

پی آئی اے کی ایک اور نااہلی، پرواز درجنوں حاجیوں کو کراچی میں چھوڑ کر سعودی عرب روانہ
اسلام ٹائمز۔ قومی ائر لائن پی آئی اے کی پرواز 70 حاجیوں کو کراچی میں چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے اور اس بار پی آئی اے کے جہاز میں جگہ کم پڑگئی۔ کراچی کے جناح اٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ عازمین کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔ پیچھے رہ جانے والے تقریبا 70 مسافروں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا ہے، جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ طیارے میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز میں تمام مسافروں کو نہ بٹھایا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جا رہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 744163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش