0
Sunday 12 Aug 2018 16:52

نئی حکومت کا سرکاری ذرائع ابلاغ میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ

نئی حکومت کا سرکاری ذرائع ابلاغ میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق کپتان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری چینل کو صرف حکومتی کوریج تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ پی ٹی وی کو معلومات، تفریح اور غیر جانبداری کے ایجنڈے پر گامزن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی ٹی وی میں اصلاحات کیلئے تمام ضروری تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ریڈیو پاکستان پر بھی عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں اصلاحات کیلئے ایک کمیٹی بنانے پر غور ہو رہا ہے جو جلد ہی عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد اصلاحاتی عمل شروع ہو جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 744181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش