0
Sunday 12 Aug 2018 18:33
امریکی اخبار کے مطابق

ایران نے میزائل فائر کر کے امریکہ کو سنگین پیغام دے دیا، فاکس نیوز

ایران نے میزائل فائر کر کے امریکہ کو سنگین پیغام دے دیا، فاکس نیوز
اسلام ٹائمز۔ فاکس نیوز نے امریکہ کے جاسوسی سیٹلائٹس کی اطلاعات اور تین اعلی سطح کے فوجی عہدہ داروں کے حوالے بتایا ہے کہ ایران نے گذشتہ ہفتہ انجام پانے والی فوجی مشقوں کے دوران فاتح 110 نامی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے آبنمائے ہرمز کو بند کرنے کی فوجی مشق کا حصہ تھا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل ایران کے ساحلی شہر جاسک سے فائر کیا گیا جس نے آبنمائے ہرمز کے تقریبا 100میل کے علاقے کو طے کرنے کے بعد ایران کی سرزمین میں ایک صحرائی علاقے میں اپنے ٹارگٹ کو تباہ کر دیا۔

امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی نئی پابندیوں کے اعلان کے ساتھ اس میزائل کا تجربہ اہم پیغام کا حامل ہے۔ امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف ووٹل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی مشقیں اس سے پہلے خلیج فارس میں انجام پانے والی فوجی مشقوں کے مشابہہ تھیں لیکن اس دفعہ انجام پانے والی فوجی مشقیں چونکہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کے ساتھ شروع کی گئی ہیں لہٰذا ممکن ہے اس کے ذریعے ایران ہمیں اہم پیغام دینا چاہتا ہو۔
خبر کا کوڈ : 744192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش